کینیڈا میں قانون کی بالادستی ہے ٹروڈو کا بھارتیوں کی گرفتاری پر ردعمل

ہر کینیڈین کو تشدد کی دھمکیوں سے محفوظ رہنے کا بنیادی حق حاصل ہے، کینیڈین وزیراعظم

ہر کینیڈین کو تشدد کی دھمکیوں سے محفوظ رہنے کا بنیادی حق حاصل ہے، کینیڈین وزیراعظم

کینیڈین وزیراعظم جسٹن ٹروڈو نے سکھ علیحدگی پسند رہنما ہردیپ سنگھ نجر کے قتل کیس میں تین بھارتی شہریوں کی گرفتاری پر ردعمل میں کہا ہے کہ کینیڈا میں قانون کی بالادستی ہے۔

کینیڈین براڈکاسٹنگ کارپوریشن (سی بی سی) کے مطابق ٹورنٹو میں سکھ ورثہ و ثقافت کی ایک تقریب میں گفتگو کرتے ہوئے ٹروڈو نے کہا کہ کینیڈا قانون کی حکمرانی والا ملک ہے جس میں مضبوط اور آزاد نظامِ انصاف ہے اور ہماری حکومت اپنے شہریوں کے تحفظ کا عزم رکھتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کینیڈا میں خالصتان رہنما ہردیپ کے قتل میں ملوث 3 بھارتی گرفتار


ٹروڈو کا کہنا تھا کہ نجر کے قتل کے کیس میں گرفتار ملزمان سے تفتیش جاری ہے، اس کے ساتھ ساتھ ایک اور انکوائری بھی جاری ہے جو صرف گرفتار تین افراد تک محدود نہیں۔

انہوں نے کہا کہ کینیڈا کی سکھ کمیونٹی کے بہت سے لوگ نجار کے قتل کے بعد خود کو غیر محفوظ محسوس کر رہے تاہم ہر کینیڈین شہری کو ملک میں امتیازی سلوک اور تشدد کی دھمکیوں سے محفوظ اور آزاد رہنے کا بنیادی حق حاصل ہے۔

واضح رہے کہ بھارت اور کینیڈا کے تعلقات گزشتہ سال ستمبر میں شدید تناؤ کا شکار ہو گئے تھے کیونکہ ٹروڈو نے خالصتان علیحدگی پسند رہنما کے قتل میں بھارتی ایجنٹوں کے ملوث ہونے کا الزام لگایا تھا۔
Load Next Story