ویمنز ٹی20 ورلڈکپ شیڈول کا اعلان ہوگیا
مینز کے بعد ویمنز ٹیموں میں بھی روایتی حریف پاکستان اور بھارت ایک ہی گروپ میں شامل
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ویمنز ٹی20 ورلڈکپ 2024 کے شیڈول کا اعلان کردیا۔
آئی سی سی کی جانب سے جاری کیے شیڈول میں مینز کے بعد پاکستان اور بھارت کی ویمنز ٹیموں کو بھی ایک ہی گروپ میں رکھا گیا ہے، گروپ اے میں آسٹریلیا، بھارت، نیوزی لینڈ اور پاکستان کے علاوہ کوالیفائر ون کی ٹیم شامل ہوگی۔
اسی طرح گروپ بی میں جنوبی افریقا، انگلینڈ، ویسٹ انڈیز، بنگلہ دیش اور کوالیفائر ٹو شامل ہیں۔
ویمنز ٹیموں کا میگا ایونٹ 3 اکتوبر سے ڈھاکہ میں ہوگا، ایونٹ کا فائنل 20 اکتوبر کو کھیلا جائے گا۔
قومی ویمنز ٹیم 6 اکتوبر کو سلہٹ میں روایتی حریف بھارت کے خلاف میچ کھیلے گی جبکہ 8 اکتوبر کو آسٹریلیا، 11 اکتوبر کو کوالیفائر ون اور 13 اکتوبر کو نیوزی لینڈ کے خلاف مدمقابل آئے گی۔