کراچی گستاخانہ فلم کے خلاف اسکولز کالجزاوریونیورسٹی کے طلبا کا احتجاج

گستاخانہ فلم کے حوالے سے امریکی صدرکو امت مسلمہ سے معافی مانگنا ہوگی

طلبا نے مطالبہ کیا ہے کہ گستاخانہ فلم کے حوالے سے امریکی صدرکو امت مسلمہ سے معافی مانگنا ہوگی. فوٹو فائل

امریکا میں بنائی جانے والی گستاخانہ فلم کے خلاف شہرکے مختلف اسکولز، کالجزاوریونیورسٹی کے طلبا نے احتجاجی مظاہرہ کیا۔


نیپا چورنگی پرکئے جانے والے مظاہرے میں طلبا امریکا کے خلاف نعرے لگاتے رہے، طلبا نے مختلف بینرزاورپلے کارڈ بھی اٹھارکھے تھے جن پرامریکا مخالف نعرے درج تھے، طلبا نے مطالبہ کیا کہ گستاخانہ فلم کے حوالے سے امریکی صدرکو امت مسلمہ سے معافی مانگنا ہوگی، احتجاج کے دوران نیپا چورنگی کے اطراف ٹریفک کی روانی بھی متاثرہوئی۔

ماڈل کالونی میں مختلف اسکولز کے طلبا نے گستاخانہ فلم کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا اس موقع پر طلباء نے بینرز وپلے کارڈ اٹھارکھے تھےجن پر گستاخانہ فلم اورامریکا کے خلاف نعرے درج تھے، اس موقع پر طلباء نے مطالبہ کیا ہے کہ توہین آمیزفلم بنانے پرامریکی سفیر کو بلاکر سخت احتجاج کیاجائے تاکہ مستقبل میں ایسے گھناونے عمل دوبارہ رونما نہ ہوسکیں ۔

Recommended Stories

Load Next Story