دہشت گردوں سے شمالی وزیرستان کے40 فیصد سے زائد علاقے کو خالی کرالیا گیا

جھڑپوں کے دوران200 سے زائد دہشت گردوں کو ماردیا گیا ہے۔

مربوط آپریشنل حکمت عملی کے تحت ہونے والی کارروائیوں کے باعث ،طالبان ،ازبک ،چیچن اور دیگرعسکریت پسند گروپس کی کمر توڑ دی گئی ہے، ذرائع۔ فوٹو: فائل

شمالی وزیرستان میں دہشت گردوں کے خلاف پاک فوج کے جاری آپریشن ضرب عضب میں سرجیکل اسٹرائیکس اورزمینی دستوں کی کارروائیوں کے باعث میر علی اور دیگر علاقوں میں عسکریت پسندوں کے60فیصد سے زائد ٹھکانوں کو تباہ کردیاگیا ہے۔


وفاقی حکومت کے اہم ذرائع نے ایکسپریس کو بتایا کہ مربوط آپریشنل حکمت عملی کے تحت ہونے والی کارروائیوں کے باعث ،طالبان ،ازبک ،چیچن اور دیگرعسکریت پسند گروپس کی کمر توڑ دی گئی ہے جس کے باعث یہ جنگجو تتربتر ہونا شروع ہوگئے ہیں اور فرار کے راستے تلاش کررہے ہیں ،کارروائیوں کے دوران دہشت گردوں کا آپریشنل نظام تباہ اور بڑی تعداد میں اسلحے کے ذخائر بھی تباہ کیے گئے ہیں۔

چار روز سے جاری آپریشن میں دہشت گردوں سے شمالی وزیرستان کے40فیصد سے زائد علاقے کو خالی کرالیا گیا ہے ، پاک فوج کی جانب سے شمالی وزیرستان میں جاری آپریشن ضرب عضب کی جدید اور موثر حکمت عملی کے سبب مختلف علاقوں میں دہشت گردوں کو بھاری نقصان پہنچایا گیا ، جھڑپوں کے دوران200 سے زائد دہشت گردوں کو ماردیا گیا ہے ۔
Load Next Story