سانحہ لاہور عدالت میں وزیراعلیٰ اورآئی جی کیخلاف قتل کامقدمہ درج کرنےکی درخواست
گزشتہ روز ماڈل ٹاؤن میں پولیس کی کارروائی بلاجواز اور دانستہ طور پر کی گئی، درخواست میں موقف
سانحہ لاہور میں ہونے والے انسانی جانوں کے ضیاع پر مقامی عدالت میں وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف اورآئی جی پولیس کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کرنے کی درخواست دائر کردی گئی ہے۔
لاہور کی سیشن کورٹ میں دائر کی گئی درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ گزشتہ روز ماڈل ٹاؤن میں پولیس کی کارروائی بلاجواز اور دانستہ طور پر کی گئی جس میں 8 افرادجاں بحق اور 100 سے زائد زخمی ہوئے۔ عدالت سے درخواست ہے کہ واقعے پر وزیراعلیٰ پنجاب اور آئی جی سمیت کارروائی میں حصہ لینے والے پولیس افسران کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کیا جائے، عدالت نے درخواست پر فیصل ٹاؤن پولیس اسٹیشن کے ایس ایچ او کو ریکارڈ سمیت 20 جون کو طلب کرلیا ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز لاہور میں پاکستان عوامی تحریک اور پولیس کے درمیان جھڑپوں کے دوران 8 افراد جاں بحق ہوگئے تھے جس کی تحقیقات کے لئے عدالتی ٹریوبنل بھی قائم کردیا گیا ہے۔