عراق میں مقدس مقامات کی حفاظت کے لئے ایران ہر قدم اٹھائے گا حسن روحانی

عراق میں کربلائے معلیٰ ، نجف اشرف، قدیمیہ اور سمارا سے تاریخ اسلام کے کئی پہلو منسلک ہیں، حسن روحانی

عراق ہمارا ہمسایہ ملک ہونے کے علاوہ مذہبی طور پر بھی اہمیت رکھتا ہے، حسن روحانی فوٹو: فائل

ایران کے صدر حسن روحانی کا کہنا ہے کہ ان کا ملک عراق میں موجود مقدس مقامات کے تحفظ کے لئے ہر ممکن قدم اٹھائے گا۔


بین الاقوامی میڈیا کے مطابق ایران عراق سرحدی شہر خرم آباد میں ایرانی صدر کا کہنا تھا کہ عراق ہمارا ہمسایہ ملک ہونے کے علاوہ مذہبی طور پر بھی اہمیت رکھتا ہے، اس ملک میں کربلائے معلیٰ ، نجف اشرف، قدیمیہ اور سمارا جیسے مقامات ہیں جن سے اسلام کی تاریخ کے روشن پہلو منسلک ہیں۔ ایران اور اس کے عوام ان مقمامات کی حفاظت کے لئے ہر ممکن قدم اٹھائیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ بات خوش آئند ہے کہ عراق میں حکومت کے خلاف لڑنے والوں کی سرکوبی کے لئے عوام کی بڑی تعداد مسلک اور نسل سے بالاترہوکر مقامی فوج کے شانہ بشانہ لڑ رہی ہے۔

واضح رہے کہ عراق میں حکومت مخالف گروپ داعش اور سرکاری فوج کے درمیان گھمسان کی لڑائی جاری ہے اور کئی شہروں پر اس گروپ نے قبضہ کرلیا ہے۔
Load Next Story