امریکا کی سڑکوں پر رکشے کی ویڈیو وائرل
شیئر کیے جانے کے بعد سے ویڈیو پر اب تک آٹھ لاکھ سے زیادہ تبصرے اور 22 ہزار لائکس آ چکے ہیں
رکشہ ایشیائی ممالک بالخصوص بھارت، پاکستان اور بنگلہ دیش جیسے ممالک میں اندرون شہر سواری کا ایک مقبول ذریعہ ہیں لیکن امریکا کی سڑکوں پر رکشے کو دیکھنا ایک اچھنبے کی بات ہے۔
بہت سے لوگ اپنے کام پر یا تعلیمی اداروں میں جلدی پہنچنے کیلئے رکشے کی سواری کو ترجیح دیتے ہیں کیونکہ اس کا کرایہ آن لائن رائیڈ یا ٹیکسی سے سستا ہوتا ہے۔ تاہم حال ہی میں ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں امریکا جیسے ملک میں بھی ایک رکشہ سڑک پر دوڑتے ہوئے دیکھا گیا ہے۔
حال ہی میں ایک صارف نے سوشل میڈیا پر ویڈیو شیئر کی جس میں کیلیفورنیا کی سڑکوں پر ایک سیاہ اور پیلے رنگ کے روایتی رکشے کو چلتے ہوئے دیکھا گیا۔
منوہر سنگھ راوت نامی صارف نے اس ویڈیو کو شیئر کیا اور کیپشن میں لکھا کہ کیلیفورنیا میں آٹو رکشہ؟۔ شیئر کیے جانے کے بعد سے ویڈیو پر اب تک آٹھ لاکھ سے زیادہ تبصرے اور 22 ہزار لائکس مل چکے ہیں۔