پنجاب پولیس میں مسلم لیگ ن کا ونگ کام کررہا ہے عمران خان
حکمران تحریک انصاف اور عوامی تحریک سے خوفزدہ ہیں اور دہشت گردی اس لئے پھیلائی گئی تاکہ عوام خوف زدہ ہوکر باہر نہ نکلیں
تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان نے کہا کہ ہے کہ لاہور واقعے پر رانا ثنااللہ کو جیل میں ڈال دینا چاہئے جبکہ وزیراعلیٰ پنجاب بتائیں وہ اب تک مستعفی کیوں نہیں ہوئے۔
لاہورکے جناح اسپتال میں عوامی تحریک کے زخمی کارکنوں کی عیادت کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ پنجاب پولیس میں مسلم لیگ (ن)کا ونگ کام کررہا ہے، زخمیوں نے بتایا کہ انہیں سامنے سے گولیاں ماری گئیں جب کہ ایسی حرکت تو دور آمریت میں بھی نہیں ہوتی۔ انہوں نے کہا کہ اس شرمناک واقعے پر رانا ثنااللہ کو جیل میں ڈال دینا چاہئے کیوں کہ بغیر کسی آرڈر کے ایسا کچھ بھی نہیں ہوتا جبکہ وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف بتائیں وہ اب تک مستعفیٰ کیوں نہیں ہوئے۔
عمران خان نے کہا حکمران تحریک انصاف اور عوامی تحریک سے خوف زدہ ہیں اور اس طرح کی دہشت گردی دہشت پھیلانے کے لئے کی گئی ہے تاکہ عوام خوف زدہ ہوکر باہر نہ نکلیں۔ ان کا کہنا تھا کہ مشکل کی اس گھڑی میں طاہر القادری کے ساتھ ہیں اور لاہور واقعے میں ملوث افراد کو کیفرکردار تک پہنچانے کے لئے عوامی تحریک کی مدد کریں گے۔