والدہ ہی میرے لیے بولڈ لباس خرید کر لاتی ہیں اداکارہ سعیدہ امتیاز

سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے سعیدہ امتیاز پر سخت تنقید کی جارہی ہے

سعیدہ امتیاز کی پیدائش متحدہ عرب امارات میں ہوئی : فوٹو : ویب ڈیسک

پاکستانی ماڈل اور اداکارہ سعیدہ امتیاز نے کہا ہے کہ اُن کے مختصر لباس پر والدہ کو کوئی اعتراض نہیں بلکہ اُن کی والدہ ہی اُن کے لباس خریدتی ہیں۔

حال ہی میں سعیدہ امتیاز نے سوشل میڈیا سائٹ انسٹاگرام کی اسٹوری میں سوال و جواب کا ایک سیشن رکھا جس میں مداحوں نے اداکارہ سے مختلف سوالات کیے۔

اسی دوران، ایک مداح نے سعیدہ امتیاز سے سوال کیا کہ آپ ہمیشہ ہی مختصر لباس پہنتی ہو، کیا آپ کی والدہ بولڈ لباس پر آپ کو کچھ نہیں کہتیں؟

اس سوال کا جواب دیتے ہوئے سعیدہ امتیاز نے کہا کہ میری والدہ کو میرے لباس سے کوئی اعتراض نہیں بلکہ میری پیدائش کے پہلے دن سے لیکر اب تک میری خریداری والدہ ہی کرتی ہیں۔

سعیدہ امتیاز نے کہا کہ میری والدہ کے لیے میں اور میری بہن اب بھی چھوٹی بچیاں ہیں تو وہ ہمیں بالکل بھی منع نہیں کرتیں۔

اداکارہ نے مزید کہا کہ میں بہت خوش قسمت ہوں کہ مجھے سپورٹ اور پیار کرنے والی فیملی ملی ہے۔

مداح کی جانب سے پوچھا گیا یہ سوال سوشل میڈیا کے مختلف پیجز پر وائرل ہورہا ہے جہاں صارفین کی جانب سے سعیدہ امتیاز پر سخت تنقید کی جارہی ہے۔








View this post on Instagram


A post shared by Galaxy Lollywood (@galaxylollywood)






واضح رہے کہ اپنے کام سے جلد ہی شوبز انڈسٹری میں نام بنانے والی سعیدہ امتیاز کی پیدائش متحدہ عرب امارات میں ہوئی ہے، وہ متحدہ عرب امارات اور امریکا میں پلی بڑھیں جبکہ اداکاری اور ماڈلنگ کا شوق انہیں پاکستان لے آیا۔

سعیدہ امتیاز نے فلم 'قلفی'، 'ریڈرم'، 'تھوڑی سیٹنگ تھوڑا پیار'، 'وجود'، اور فلم 'کپتان' میں اداکاری کے جوہر دکھائے، عمران خان پر بننے والی فلم 'کپتان' میں سعیدہ امتیاز نے جمائما کا کردار ادا کیا تھا۔
Load Next Story