دہشت گردی کیخلاف جنگ میں پاکستان کیساتھ کام کرنے کیلیے پُرعزم ہیں امریکا
پاکستان کو دہشت گردوں کے ہاتھوں بہت نقصان اٹھانا پڑا ہے، میتھیو ملر
امریکی وزارت خارجہ کی پریس ریلیز میں آئی ایس پی آر کے پاکستان میں دہشت گردی کے واقعات میں کالعدم ٹی ٹی پی کے ملوث ہونے کے بیان پر اپنی حمایت کا یقین دلایا ہے۔
امریکی وزارت خارجہ کے ترجمان میتھیو ملر کی پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ پاکستان میں افغان مہاجرین کے ساتھ سلوک پر توجہ مرکوز ہے اور افغانستان کی مخدوش صورت حال کے پیش نظر پاکستان سے مہاجرین کی منتقلی پر نظرثانی پر زور دیتے ہیں۔
تحریک انصاف کے بانی سے متعلق پوچھے گئے سوال کے جواب میں میتھیو ملر نے کہا کہ یہ پاکستان کا اندرونی معاملہ ہے اور ہم ایسے معاملات پر مداخلت کا اختیار نہیں رکھتے۔
ترجمان میتھیو ملر نے پاک فوج کے تعلقات عامہ ادارے آئی ایس پی آر کے بیان پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ ہم پورے خطے میں دہشت گرد گروپوں کے مشترکہ خطرے سے نمٹنے کے لیے پاکستان کے ساتھ کام کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔
میتھیو ملر نے اپنی بات جاری رکھتے ہوئے کہا کہ پاکستان کو دہشت گردوں کے ہاتھوں بہت نقصان اٹھانا پڑا ہے اور امریکا اس واقعے میں ہونے والی ہلاکتوں اور لوگوں کے زخمی ہونے پر افسوس کا اظہار کرتا ہے۔
یاد رہے کہ آئی ایس پی آر کے بیان میں پاکستان میں دہشت گردی کے حالیہ واقعے میں کالعدم جماعت ٹی ٹی پی کے ملوث ہونے کے شواہد پیش کیے گئے تھے۔
امریکی وزارت خارجہ کے ترجمان نے مزید کہا کہ ہم افغانستان کے دیگر ہمسائے ممالک سے بھی مہاجرین کو فی الحال واپس نہ بھیجنے کا مشورہ دیتے ہیں۔