اسلام آباد اورراولپنڈی میں جمعہ کو موبائل سروس بند رہے گی

ذرائع کا کہنا ہے کہ کراچی، پشاور اور بلوچستان میں بھی جمعہ کو موبائل سروس بند کیے جانے کا امکان ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ کراچی، پشاور اور بلوچستان میں بھی جمعہ کو موبائل سروس بند کیے جانے کا امکان ہے۔ فوٹو: فائل

KARACHI:
دہشتگردی کے خطرے کے پیش نظرجمعہ کواسلام آباد اورراولپنڈی میں صبح 9 سے رات 11 بجے تک موبائل سروس بند رہے گی۔

وزیر داخلہ رحمان ملک کا کہنا ہے کہ کالعدم تنظیموں کے لوگ اسلام آباد پہنچ چکے ہیں اور ممکنہ دہشت گردی کا خطرہ ہے۔


واضح رہے امریکا میں بنائی جانے والی گستاخانہ فلم کے خلاف کل مختلف مذہبی جماعتوں نے ہڑتال کی کال دے رکھی ہے اور حکومت نے بھی کل ملک بھر میں ''یوم عشق رسول'' منانے اور عام تعطیل کا اعلان کیا ہے۔

دوسری جانب ذرائع کا کہنا ہے کہ کراچی، پشاور اور بلوچستان میں بھی جمعہ کو موبائل سروس بند کیے جانے کا امکان ہے۔
Load Next Story