فلائی جناح نے شارجہ کے بعد مسقط کیلئے پروازوں کا آغاز کردیا

مسقط سے اسلام آباد کے لیے فلائی جناح کی ہفتے میں دو پروازیں جمعہ اور اتوار کو روانہ ہوں گی

مسقط کے لیے ہفتے میں دو پروازیں روانہ ہوں گی—فائل: فوٹو

فلائی جناح نے شارجہ کے کامیاب آغاز کے بعد مسقط کے لیے اپنی بین الاقوامی پروازوں کا آغاز کر دیا اور پہلی پرواز 172مسافروں کو لے کر اسلام آباد سے روانہ ہوگئی۔

پاکستان کی ایوی ایشن انڈسٹری میں فلائی جناح نے آتے ہی کامیابی کے جھنڈے گاڑھ دیے ہیں، حال ہی میں شارجہ کے لیے پروزاں کا کامیاب آغاز کردیا تھا، اس کامیابی کے بعد اب مسقط کے لیے بین الاقوامی فلائٹ آپریشن شروع کر دیا ہے۔

فلائی جناح کی پہلی پرواز 172مسافروں کولے کر اسلام آباد سے مسقط کے لیے روانہ ہوگئی، مسقط کے لیے فلائٹ آپریشن کے آغاز پر اسلام آباد ایئر پورٹ میں کیک کاٹا گیا، جہاں سی ای او فلائی جناح، ایئرپورٹ منجیر اور سی ایس او ایئر پورٹ سیکیورٹی فورس بھی موجود تھے۔




اس موقع پر سی ای او فلائی جناح کا کہنا تھا کہ فلائی جناح نے کم وقت میں اپنی عمدہ اور آرام دہ سفری سہولیات کی بدولت ہوا بازی کے شعبے میں اعلیٰ مقام حاصل کرلیا ہے۔

خیال رہے کہ فلائی جناح کی اسلام آباد سے مسقط کے لیے ہفتے میں دو پراوزیں ہوں گی، فلائی جناح کی اسلام آباد سے دو پروازیں جمعہ اور اتوار کو مسقط روانہ ہوں گی۔
Load Next Story