ڈالر انٹربینک مارکیٹ میں 8 پیسے اوپن مارکیٹ میں 14 پیسے مہنگا ہوگیا

ڈالر کی قیمت انٹربینک میں 278 روپے 12 پیسے اور اوپن مارکیٹ میں بڑھ کر 278 روپے 20 پیسے ہوگئی

اوپن مارکیٹ میں روپے کی قدر کم ہوئی—فوٹو: فائل

انٹربینک مارکیٹ میں کاروباری ہفتے کے آخری روز ڈالر کی قدر میں 8 پیسے اور اوپن مارکیٹ میں 14 پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر ڈیڑھ سال بعد بلند سطح پر پہنچنے اور ترسیلات زر کی آمد میں 28فیصد اضافے جیسے عوامل کے باعث انٹربینک مارکیٹ میں کاروبار کے تمام دورانیے میں ڈالر کی قدر اتار چڑھاو کا شکار رہی جس سے ایک موقع پر ڈالر کے انٹربینک ریٹ 24پیسے کی کمی سے 277 روپے 96 پیسے ہوگئے تھے۔


بعد ازاں ڈالر 15پیسے کے اضافے سے 278روپے 35پیسے کی سطح پر بھی آگیا تاہم کاروبار کے اختتام پر انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدرکی قدر 8 پیسے کی کمی سے 278 روپے 12 پیسے کی سطح پر بند ہوگیا۔

دوسری جانب اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر 14پیسے کے اضافے سے 279روپے 25پیسے کی سطح پر بند ہوئی۔

سعودی ولی عہد کے متوقع دورہ پاکستان میں سرمایہ کاری کے معاہدوں کی توقعات، جون اور جولائی میں مہنگائی کی شرح میں مزید کمی کی پیشگوئیاں بھی مارکیٹ کی سرگرمیوں پر اثرانداز رہیں۔
Load Next Story