آرمی چیف سے افغان سفیر کی ملاقات بارڈر سیکیورٹی اور دیگر امور پرتبادلہ خیال

ملاقات کے دوران شمالی وزیرستان آپریشن کے بعد پاک افغان بارڈر سیکیورٹی مزید سخت کرنے پر بھی تبادلہ خیال

ملاقات کے دوران شمالی وزیرستان آپریشن کے بعد پاک افغان بارڈر سیکیورٹی مزید سخت کرنے پر بھی تبادلہ خیال فوٹو؛ ریڈیو پاکستان


آرمی چیف جنرل راحیل شریف سے افغان سفیر جانان موسی زئی نے ملاقات کی جس میں شمالی وزیرستان آپریشن کے بعد باڈر سیکیورٹی اور دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔


جنرل ہیڈکوارٹر میں ہونے والی ملاقات کے دوران آرمی چیف اور افغان سفیر کے درمیان شمالی وزیرستان میں دہشتگردوں کے خلاف جاری آپریشن اور اس کے بعد کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ دونوں جانب سے فوجی آپریشن کے نتیجے میں دہشتگردوں کی جانب سے علاقے سے ممکنہ نقل مکانی کے خدشہ اور پاک افغان سرحد کے ساتھ سیکورٹی بہتر بنانے سے متعلق اقدامات پربھی بات چیت کی گئی۔

Load Next Story