وزیراعظم کا ہاکی ٹیم کے ہر کھلاڑی کیلئے 1010 لاکھ روپے انعام کا اعلان

اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ میں سلور میڈل جیتنے والی قومی ہاکی ٹیم کا وطن واپسی پر شاندار استقبال

(فوٹو: فائل)

اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ میں شاندار کارکردگی دکھانے کے بعد سلور میڈلسٹ قومی ہاکی ٹیم لاہور پہنچ گئی۔

علامہ اقبال ایئرپورٹ پر قومی ہاکی ٹیم کا شاندار استقبال کیا گیا، اس موقع پر چیئرمین وزیراعظم یوتھ پروگرام رانا مشہود نے وزیراعظم کی طرف سے ہر کھلاڑی کو دس دس لاکھ روپے انعام کا اعلان کیا۔


ایئرپورٹ پر ہاکی اولمپئن خواجہ جنید، ایچ ای سی کے ڈائریکٹر اسپورٹس جاوید میمن، سابق کپتان اختر رسول،شہباز سینئر اور مداحوں کی بڑی تعداد کھلاڑیوں کو خوش آمدید کہنے کے لیے موجود تھی۔

رانا مشہود کے مطابق پندرہ مئی کو ہاکی کے پیٹرن انچیف وزیراعظم میاں شہبازشریف وزیر اعظم ہاؤس میں قومی ٹیم سے ملاقات کریں گے۔
Load Next Story