ہالا قومی شاہراہ پر مسافر کوچ اور ٹرالر میں تصادم 5 مسافر جاں بحق
ایکسپریس نیوز کے مطابق ہالا میں قومی شاہراہ پر مسافر کوچ اور ٹرالر میں تصادم کے نتیجے میں 5 مسافر موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے، جاں بحق ہونے والوں میں 2 بچے بھی شامل ہیں جب کہ 12 سے زائد افراد شدید زخمی ہیں، جاں بحق افراد کی لاشیں اور زخمیوں کو فوری طور پر سول اسپتال منتقل کردیا ہے۔
پولیس کے مطابق مسافر کوچ پنجاب سے کراچی جا رہی تھی، سیکھاٹ کے قریب قومی شاہراہ پر حادثہ پیش آیا ہے، جاں بحق افراد میں ڈرائیور ملک یوسف، میر ہادی، کاشف علی، ام حسیبہ شامل ہیں اور زخمیوں میں شہزاد، محمود، حسن، اجمل، محمد راشد دیگر شامل ہیں۔