اسلام آباد میں پی آئی اے پرواز خراب موسم کی زد میں آگئی متعدد مسافر زخمی

پرواز پر تعینات عملے کے تین ارکان اور ایک مسافر ایک دوسرے سے مبینہ طور پر ٹکرا کر گئے۔

پرواز پر تعینات عملے کے تین ارکان اور ایک مسافر ایک دوسرے سے مبینہ طور پر ٹکرا کر گئے۔

پی آئی اے کی کراچی سے اسلام آباد جانے والی پرواز لینڈنگ اپروچ کے بعد تندوتیز ہواؤں کے حصار میں آگئی،خراب اور غیرمعمولی موسم میں پھنسے طیارے نے کافی تگ ودو کے بعد رن وے پرلینڈ کیا۔

ذرائع کے مطابق کراچی سے روانہ ہونے والی پرواز اسلام آباد ائیرپورٹ پر لینڈنگ اپروچ کے دوران ناموافق موسمی حالات سے دوچار ہوئی۔

واضح رہے کہ اسلام آباد حالیہ دنوں کے دوران ویسٹرن ڈسٹربنس کی زد میں ہے، اسی وجہ سے قومی ائیرلائن کا طیارہ ائیرپورٹ پر لینڈنگ سے کچھ دیر قبل مختلف سمتوں کی تیز ہواؤں کے جھکڑوں سے ہچکولے کھانے لگا۔


پرواز پر تعینات عملے کے تین ارکان اور ایک مسافر ایک دوسرے سے مبینہ طور پر ٹکرا کر گئے۔ طیارے کے فرش پر گرنے کے بعد کافی دیر تک لڑھکتے رہے،اندرونی چوٹیں بھی آئیں۔

طیارے کو متوازن کرنے کے دوران کپتان کی ساری کوششیں کافی دیر تک بے سود رہیں، غیرمعمولی موسم کی زد میں آنے والے طیارے کو کیپٹن مقبول آپریٹ کر رہے تھے۔

لینڈنگ کے وقت موسم ٹھیک ہونے پر طیارہ اسلام آباد ائر پورٹ پر اتر گیا، پی کے 308 نے کراچی سے اسلام آباد کے لئے شام 4 بجے اڑان بھری،اسی طیارے نے پی کے 309 کے مسافروں کو کراچی پہنچایا۔

ترجمان پی آئی اے نے پرواز نمبر 308 کے طیارے کی غیرمعمولی اور خراب موسم کی زد میں آنے کی تصدیق کردی تاہم عملے اور مسافروں نشستوں سےگرنے اور مبینہ زخمی ہونے کی تردید کی ہے۔
Load Next Story