اضافی مخصوص نشستوں والے اراکین کی رکنیت معطل

پنجاب سے قومی اسمبلی کی 11 خواتین ارکان کی رکنیت معطل کی گئی، الیکشن کمیشن

الیکشن کمیشن نے رکنیت کی معطلی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا:فوٹو:فائل

الیکشن کمیشن نے اضافی مخصوص نشستوں کے اراکین کی رکنیت معطل کردی۔


الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق خیبر پختونخواہ اسمبلی سے 8 خواتین سمیت 21اراکین کی رکنیت معطل کی گئی۔ خیبر پختونخوا اسمبلی سے اقلیتوں کے 4 اراکین بھی معطل کیے گئے ۔

پنجاب سے قومی اسمبلی کی 11 خواتین اراکان کی رکنیت معطل ہوئی۔ قومی اسمبلی کے 3 اقلیتی ارکان کی رکنیت بھی معطل کی گئی ہے۔
Load Next Story