پشاور میں افغان گلوکارہ گل ناز فائرنگ سے قتل

گل ناز کا تعلق افغانستان سے ہے اور گزشتہ کافی عرصے پشاور میں رہائش پریز تھیں۔

فائرنگ کا واقعہ تلخ کلامی کے باعث پیش آیا، پولیس فوٹو: فائل

گلبرگ میں افغان گلوکارہ گل ناز کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا گیا۔


ایکسپریس نیوز کے مطابق پشاور کے علاقے گلبرگ میں گزشتہ رات مسلح افراد نے افغان گلوکارہ گل ناز عرف مسکان کے گھر میں گھس کر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں گل ناز شدید زخمی ہو گئیں، امدادی ٹیموں کے اہلکاروں نے گلوکارہ کو قریبی اسپتال منتقل کیا تاہم وہ دوران علاج زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہو گئیں۔ گل ناز کا تعلق افغانستان سے ہے اور گزشتہ 3, 4 سال سے پشاور میں رہائش پریز تھیں۔

گل ناز کے قتل کا مقدمہ ان کے بھائی کی مدعیت میں تھانہ گلبرگ ٹاؤن میں درج کر لیا گیا ہے جب کہ ایس پی کینٹ اور دیگر پولیس حکام نے جائے حادثہ پر پہنچ شواہد جمع کر لئے ہیں۔ دوسری جانب پولیس کی ابتدائی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ گزشتہ رات کچھ افراد گلوکارہ کے گھر آئے اور گل ناز کے گھر والوں سے تلخ کلامی پر فائرنگ کا واقعہ پیش آ گیا جس کے نتیجے میں افغان گلو کارہ جاں بحق ہوئیں۔
Load Next Story