مسلم لیگ ن کے مشیروں کے دہشت گردوں کے ساتھ رابطے ہیں خورشید شاہ

مسلم لیگ (ن)کے چندمشیر چاہتے ہیں کہ دہشتگردوں کے خلاف وزیراعظم کے جرات مندانہ اقدام ناکام ہوجائیں، قائد حزب اختلاف

تاریخ گواہ ہےکہ ماضی میں پنجاب حکومت نے طاہر القادری کو سبیلیں لگاکر اسلام آباد میں داخل کیا خورشید شاہ فوٹو: فائل

قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کے مشیر نااہل ہیں جن کے دہشتگردوں کے ساتھ رابطے ہیں۔


قومی اسمبلی میں سانحہ لاہور پر بات کرتے ہوئے خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی کی سابق حکومت میں بھی طاہر القادری نے لانگ مارچ کیا تھا لیکن ہم نے اس معاملے کو سیاسی مفاہمت کے ذریعے حل کیا لیکن موجودہ حکومت نے اس کے لئے صحیح اقدامات نہیں کئے، پیپلز پارٹی جمہوریت کے لئے حکومت کے ساتھ تعاون کررہی ہے کیونکہ جمہوریت ہی ملک کی بقا کی ضمانت ہے۔ ملک میں بہانے ڈھونڈے جا رہے ہیں اور حکومت غلطیوں پر غلطیاں کر رہی ہے، ہم حکومت کے ساتھ کھڑے ہیں کہ کوئی شب خون نہ مار دے۔

سید خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ تاریخ گواہ ہے کہ ماضی میں پنجاب حکومت نےطاہر القادری کو سبیلیں لگاکر اسلام آباد میں داخل کیا، سی سی پی او لاہور کا بھائی وہ ایم پی اے ہے جسے وزیر اعظم نے اپنی چھوڑی ہوئی نشست دی۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کےمشیرنااہل ہیں جن کے دہشتگردوں کے ساتھ رابطے ہیں، یہ لوگ چاہتے ہیں کہ وزیر اعظم نواز شریف نے دہشتگردوں کے خلاف جو جرات مندانہ اقدام لئے ہیں وہ کامیابی سے ہمکنار نہ ہوں۔ ایسی صورت حال میں پاکستان کی تمام سیاسی جماعتوں کو متحد ہونا ہوگا اور ہمیں دہشتگردوں کے خلاف آپریشن کی حمایت میں اکٹھا رہنا ہوگا۔
Load Next Story