سانحہ لاہور پولیس نے طاہر القادری کے بیٹے کا نام ایف آئی آر سے خارج کردیا
حسین محی الدین کے خلاف کوئی ثبوت نہيں ملے، پولیس کا موقف
پولیس نے سانحہ ماڈل ٹاون کے مقدمے سے طاہر القادری کے بیٹے حسین محی الدین کا نام خارج کر دیا۔
پوليس نے ڈاکٹر طاہر القادری کے بيٹے حسين محی الدين سمیت 9 افراد کا نام سانحہ لاہور کے سلسلے میں درج مقدمے سے خارج کرديا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ان تمام افراد کے خلاف پولیس کو کوئی ثبوت نہیں مل سکے اس لئے ان کے نام مقدمے سے خارج کئے جارہے ہیں۔ اس کے علاوہ 8 دیگر افراد کو بھی رہا کردیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ پولیس نے گزشتہ روز اپنی ہی مدعیت میں تھانہ فيصل ٹاؤن ميں قتل اوراقدام قتل کی دفعات کے تحت 20 نامزد اور 3 ہزار سے زائد نامعلوم افراد پر مقدمہ دائر کیا تھا جس میں حسین محی الدین کو مرکزی ملزم قرار دیا گیا تھا۔