پاکستانی لڑکیاں ماڈلنگ کو اپنا پیشہ نہ بنائیں ماریہ بی کا مشورہ

ماڈلنگ بہت مشکل فیلڈ ہے اور پاکستان میں بہت کم لوگ اس کا رخ کرتے ہیں، فیشن ڈیزائنر

فوٹو : فائل

پاکستان کی نامور فیشن ڈیزائنر ماریہ بی نے پاکستانی لڑکیوں کو مشورہ دیا ہے کہ وہ ماڈلنگ کو بطور پیشہ اختیار نہ کریں۔

ایک تازہ پوڈ کاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے فیشن ڈیزائنر کا کہنا تھا کہ ماڈلنگ بہت مشکل فیلڈ ہے اور پاکستان میں بہت کم لوگ اس کا رخ کرتے ہیں اور گھروں سے اجازت بھی نہیں ملتی ہے۔

انہوں نے یہ انکشاف بھی کیا کہ پاکستانی ماڈلز انٹرنیشنل ماڈلز سے زیادہ مہنگی ہوتی ہیں اور لوکل ماڈل فی لباس جبکہ انٹرنیشنل ماڈل فی گھنٹہ معاوضہ لیتی ہیں۔








View this post on Instagram


A post shared by ShowbizShowsha (@showbizshowsha)






ماریہ بی کا کہنا تھا کہ ماڈلنگ میں بہت اچھی لڑکیاں موجود ہیں جو بہت سنبھل کر کام کررہی ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ بعض فوٹوگرافر بہت سلجھے ہوئے ہوتے ہیں اور ان کے ساتھ لڑکیوں کا کام کرنے میں آسانی ہوتی ہیں لیکن ہر جگہ ایسا نہیں ہوتا۔
Load Next Story