غزہ میں جاری اسرائیلی حملوں پر خاموشی عالیہ بھٹ کا نام بلاک آؤٹ لِسٹ میں شامل
عالیہ بھٹ معصوم فلسطینیوں کے قتلِ عام پر بولنے کے بجائے فیشن کی دُنیا میں جلوے بکھیر رہی ہیں
غزہ میں جاری اسرائیلی حملوں پر خاموشی اختیار کرنے کی وجہ سے بھارتی اداکارہ عالیہ بھٹ کا نام 'بلاک آؤٹ' لِسٹ میں شامل ہوگیا۔
حال ہی میں نیویارک کے میٹروپولیٹن میوزیم آف آرٹ میں فیشن کے سب سے بڑے ایونٹ 'میٹ گالا' کا انعقاد ہوا تھا جس میں دُنیا بھر کی معروف شخصیات نے مہنگے ترین خوبصورت ملبوسات زیب تن کرکے شرکت کی تھی۔
اس ایونٹ کے بعد سے سوشل میڈیا پر 'بلاک آؤٹ' کی مہم کا آغاز ہوگیا ہے، اس مہم میں سوشل میڈیا صارفین مشہور شخصیات کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس بلاک کررہے ہیں۔
اس مہم کے ذریعے سوشل میڈیا صارفین اُن معروف شخصیات کو بلاک کررہے ہیں جو مسئلہ فلسطین پر خاموش ہیں، جنہوں نے غزہ میں جنگ بندی کے لیے آواز اُٹھانے کے بجائے 'میٹ گالا 2024' میں شرکت کی۔
'بلاک آؤٹ' مہم میں ہالی ووڈ فنکاروں سمیت بھارتی اداکارہ عالیہ بھٹ کا نام بھی شامل ہوگیا ہے کیونکہ اُنہوں نے بھی لاکھوں روپے خرچ کرکے 'میٹ گالا 2024' میں شرکت کی تھی۔
سوشل میڈیا صارفین ابھی میٹ گالا میں شرکت کی وجہ سے عالیہ بھٹ پر برہم ہی تھے کہ اداکارہ نے ایک اور کارنامہ سرانجام دے دیا جس کے بعد، وہ سوشل میڈیا پر مزید نفرت کی لپیٹ میں آگئی ہیں۔
مزید پڑھیں: میٹ گالا 2024، عالیہ بھٹ نے شرکت کیلئے کتنے ڈالرز ادا کیے؟
دراصل، عالیہ بھٹ نے 'میٹ گالا 2024' کے بعد اطالوی فیشن ہاؤس 'گوچی' کے فیشن شو 'گوچی کروز 2025' میں بھی شرکت کی، اداکارہ کی اس شرکت نے سوشل میڈیا صارفین کو غصے سے آگ بگولا کردیا ہے۔
سوشل میڈیا صارفین کا کہنا ہے کہ عالیہ بھٹ نے ابھی تک غزہ کے حق میں اور اسرائیل کے خلاف کوئی بیان نہیں دیا بلکہ اداکارہ اُن برانڈز کی تشہیر کررہی ہیں جو غزہ کے خلاف جنگ میں اسرائیل کا ساتھ دے رہے ہیں۔
صارفین کا کہنا ہے کہ عالیہ بھٹ معصوم فلسطینیوں کے قتلِ عام پر بولنے کے بجائے فیشن کی دُنیا میں جلوے بکھیر رہی ہیں اور ساتھ ہی اسرائیل کے حامی برانڈز کی تشہیر میں بھی مصروف ہیں۔
اب صارفین عالیہ بھٹ کے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ کو بلاک کررہے ہیں جس کی وجہ سے اداکارہ کے ناصرف فالوورز کم ہوں گے بلکہ انسٹاگرام پر اُن کی ریچ (reach) میں بھی کمی آئے گی۔