بجلی کی پیداوار اور ترسیل کے لیے 72 ارب ڈالر کا دس سالہ منصوبہ تیار
پیداواری منصوبوں کے لئے 64 ارب ڈالر اور ترسیلی منصوبوں کیلئے 8ارب 70 کروڑ ڈالرسرمایہ کاری کا تخمینہ
این ٹی ڈی سی نے بجلی کی پیداوار اور ترسیل کا دس سالہ پلان تیار کرکے نیپرا میں جمع کرادیا۔
بجلی پیداواری پلان 2024 تا 2034تک کے لئے بنایاگیا ہے۔ نیپرا نےبجلی کے پیداواری اور ترسیلی پلان پر شراکت داروں سے تجاویز طلب کر لیں۔
منصوبے کے مطابق بجلی پیداواری اور ترسیلی پلان کیلئے سرمایہ کاری کا 72 ارب ڈالر سے زیادہ کا تخمینہ لگایا گیا ہے۔
پیداواری منصوبوں کے لئے 64 ارب ڈالر اور ترسیلی منصوبوں کیلئے 8ارب 70 کروڑ ڈالرسرمایہ کاری کا تخمینہ لگایا گیا ہے۔
اسی طرح نیشنل ٹرانسمیشن اینڈ ڈسپیچ کمپنی نے بجلی کے جاری ترسیلی منصوبوں پر لاگت کا تخمینہ 3ارب 20 کروڑ ڈالر اور نئے ترسیلی منصوبوں پر لاگت کا تخمینہ ساڑھے 5 ارب ڈالر لگایا ہے۔
قابل تجدید توانائی میں 46فیصد اضافے کا امکان ہے جبکہ بجلی پیداواری صلاحیت 42ہزار 57ہزار میگاواٹ کرنے کا ہدف ہے۔ بجلی طلب میں اضافہ 3.5 سے 6 فیصد جی ڈی پی گروتھ پر لگایا گیا ہے۔