ایشوریہ رائے کانز فیسٹیول سے واپسی پر اپنی کلائی کی سرجری کرائیں گی

اداکارہ نے اپنے ہاتھ میں پلاستر کے ساتھ ہی کانز فیسٹیول میں شرکت کی اور اپنے حسن کے جلوے دکھائے

فوٹو : انسٹاگرام

بالی وڈ اداکارہ ایشوریہ رائے بچن کانز فیسٹیول سے واپسی کے بعد کلائی کی سرجری کرائیں گی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق اداکارہ کی کلائی میں شدید قسم کی موچ آئی جس کی وجہ سے انہیں اپنے ہاتھ پر پلاستر چڑھانا پڑا۔


ایشوریہ رائے نے اپنے ہاتھ میں پلاستر کے ساتھ ہی کانز فیسٹیول میں شرکت کی اور اپنے حسن کے جلوے دکھائے۔

اداکارہ نے فرانس میں ڈاکٹروں سے مشاورت کی تو انہوں نے کلائی کی سرجری کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

فیسٹیول میں اداکارہ نے سیاہ رنگ کے گاؤن کا انتخاب کیا جس پر سرخ اور سنہرے رنگ کے ڈیزائن بنے ہوئے تھے۔
Load Next Story