پاک انگلینڈ پہلا ٹی20 میچ بارش سے متاثر ہونے کا خدشہ

ہوا میں نمی کا تناسب 92تک ہونے کی وجہ سے بولرز اور فیلڈرز کو گیند تھامنے میں دشواری کا سامنا کرنا پڑے گا

ہوا میں نمی کا تناسب 92تک ہونے کی وجہ سے بولرز اور فیلڈرز کو گیند تھامنے میں دشواری کا سامنا کرنا پڑے گا۔ فوٹو: اے ایف پی

پاکستان اور انگلینڈ کے مابین ٹی 20سیریز کا بدھ کو شیڈول پہلا میچ بارش سے متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔

برطانوی محکمہ موسمیات کی رپورٹ کے مطابق لیڈز میں بارش کا 60 فیصد امکان ہے،دن میں بادل چھائے رہیں گے، دوپہر کو شروع ہونے والی بارش وقفے وقفے سے رات 12بجے تک جاری رہ سکتی ہے۔


یہ بھی پڑھیں: ٹیم مینجمنٹ نے انگلینڈ کیخلاف پہلے ٹی20 میں بھی تجربات کی ٹھان لی

درجہ حرارت 13سے 16 ڈگری تک رہے گا، ہوا میں نمی کا تناسب 92تک ہونے کی وجہ سے بولرز اور فیلڈرز کو گیند تھامنے میں دشواری کا سامنا کرنا پڑے گا،پچ میں نمی بیٹرز کیلیے مشکلات کا سبب بنے گی۔
Load Next Story