لاہور میں ن لیگی ایم پی اے کی اہلیہ سے لاکھوں روپے کی ڈکیتی کا ڈراپ سین
پولیس کے مطابق خاتون اپنی بہن کا سونا واپس کرنے جا رہی تھی اور اپنے بہنوئی کو وہاں بلا کر واردات کی کہانی سنائی
مسلم ٹاؤن میں مسلم لیگ (ن) کی رکن پنجاب اسمبلی کی اہلیہ سے 4 ڈاکو گن پوائنٹ 73لاکھ کے زیورات اور نقدی چھیننے کی خبر کا ڈراپ سین ہوگیا۔
پولیس نے بتایا کہ سیف سٹی کیمروں کی فوٹیج نے مسلم ٹاؤن میں ایم پی اے کی اہلیہ کے ساتھ واردات کا بھانڈہ پھوڑ دیا کہ رکن صوبائی اسمبلی کی اہلیہ کے ساتھ کوئی نوسربازی نہیں ہوئی۔
پولیس کے مطابق فوٹیج میں دیکھا گیا کہ ایم پی اے کی اہلیہ کی گاڑی آکر رکی لیکن ان کی کار کے قریب کوئی شخص یا کار نہیں آئی مگر انہوں نے پہلے 10 تولہ اور پھر 29 تولہ سونا غائب ہونے کی کال چلائی۔
پولیس ذرائع نے بتایا کہ خاتون اپنی بہن کا سونا واپس کرنے جا رہی تھیں اور انہوں نے اپنے بہنوئی کو جائے وقوع پر بلا کر واردات کی کہانی سنائی۔
قبل ازیں رپورٹ ہوا تھا کہ ایم پی اے اکبر نوانی کی اہلیہ نفیسہ سعید اپنے بیٹے حسن کے ساتھ گاڑی میں بھیکے وال کے قریب سے گزر رہی تھی جہاں ایک ڈالے پر سوار چار افراد نے زبردستی روک کر گن پوائنٹ پر 29تولے زیور اور 44ہزار نقد چھین لیے۔
ایس پی اقبال ٹاؤن نے کہا تھا کہ نفیسہ سعید کی درخواست پر مقدمہ درج کیا جا رہا ہے، سی سی ٹی وی کیمروں کے ذریعے ملزم کی تلاش جاری ہے۔