سنگاپور ایئرلائن طیارے میں شدید جھٹکوں سے1 مسافر ہلاک اور 30 زخمی

طیارے کو بنکاک میں ہنگامی لینڈنگ کرنا پڑے گی

لندن سے سنگاپور جانے والی پرواز کو بنکاک میں ہنگامی لینڈنگ کرنا پڑی، فوٹو: ٹوئٹر

لندن سے سنگاپور جانے والا مسافر بردار طیارہ فضا میں ہچکولے کھانے لگا جس کے باعث شدید جھٹکوں سے 1 ہلاکت اور 30 مسافروں کے زخمی ہونے پر بنکاک میں ہنگامی لینڈنگ کرنا پڑی۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق لندن کے ہیتھرو ایئرپورٹ سے پرواز بھرنے والے سنگاپور ایئرلائن کے طیارے میں 211 مسافر اور عملے کے 18 ارکان سوار تھے۔

سنگاپور ایئر لائن نے اپنے بیان میں بتایا کہ جہاز میں موجود تمام مسافروں اور عملے کو ہر ممکن مدد فراہم کی جا رہی ہے۔ ضروری طبی امداد فراہم کرنے کے لیے تھائی لینڈ میں مقامی حکام کے ساتھ مل کر کام کر رہے ہیں اور ایک ٹیم بنکاک بھیجی ہے۔


خیال رہے کہ جہاز میں دوران پرواز جھٹکوں سے مسافروں کی ہلاکت کے واقعات خال خال ہی ہوتے ہیں۔ گزشتہ برس مئی میں دہلی سے سڈنی جانے والی ایئر انڈیا کی پرواز میں بھی کئی مسافر زخمی ہو گئے تھے۔

ماہرین کا کہنا کہ دوران پرواز طیارے میں موت کا سبب بننے والی ایسی چوٹیں عام طور پر اس وقت لگتی ہیں جب مسافر سیٹ بیلٹ نہیں باندھتے اور پائلٹ ان جھٹکوں کی پیشگی وارننگ نہیں دے پاتا۔

 
Load Next Story