نان فائلرز کی 3 ہزار 400 سے زائد سمز بلاک کی جا چکی ہیں ایف بی آر

ٹیلی کام کمپنیوں کو نان فائلرز کی فہرست دی جا چکی ہے اور سمز بتدریج بلاک کردی جائیں گی، حکام ایف بی آر

حکام نے بتایا مزید سمز بلاک کردی جائیں گی—فوٹو: فائل

فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے نان فائلرز کو خبردار کرتے ہوئے بتایا ہے کہ اب تک 3 ہزار 400 سے زائد سمز بلاک کی جاچکی ہیں۔

نان فائلرز کی موبائل سمز بلاک کرنے کے معاملے پر ایف بی آر سے جاری اعداد وشمار میں بتایا گیا ہے کہ اب تک 3 ہزار 400 سے زیادہ سمز بلاک کی جا چکی ہیں اور مزید لاکھوں نان فائلرز کی سمز بتدریج بلاک کی جائیں گی۔


ایف بی آر کے حکام نے بتایا کہ ٹیلی کام کمپنیوں کو نان فائلرز کی فہرست شیئر کی جا چکی ہے، پی ٹی اے کو بھی 5 لاکھ 6 ہزار 671 افراد کی فہرست دی گئی ہے۔

اس حوالے سے مزید بتایا گیا کہ نان فائلرز کی موبائل سمز چھوٹے گروپس میں بلاک کی جائیں گی، اس مقصد کے لیے انکم ٹیکس جنرل آرڈر 2024 پہلے ہی جاری کیا جا چکا ہے۔
Load Next Story