ژوب میں ایک ماہ میں فورسز کے آپریشن میں 29 دہشتگرد ہلاک آئی ایس پی آر
آئی ایس پی آر کے مطابق افغان سرزمین کو استعمال کرتے ہوئے دہشتگردی کے واقعات میں اضافہ ہوگیا
بلوچستان کے شہر ژوب میں ایک ماہ میں سیکیورٹی فورسز کے آپریشن میں 29 دہشتگرد ہلاک ہوگئے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق افغان سرزمین کو استعمال کرتے ہوئے دہشتگردی کے واقعات میں اضافہ ہوگیا۔ افغانستان سے دہشت گرد پاک افغان سرحد کے ذریعے دراندازی کی کوشش کرتے ہیں۔
سیکیورٹی فورسز بلوچستان کے ضلع ژوب کے علاقہ سمبازہ میں 21 اپریل سے آپریشن کر رہی ہیں اور سیکیورٹی فورسز کی مؤثر کارروائیوں کے نتیجے میں گزشتہ ایک ماہ میں 29 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا گیا۔
گزشتہ ایک ماہ میں سیکورٹی فورسز آپریشنز میں 14 مئی 2024 کو انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران میجر بابر خان شہید ہوگئے۔ پاکستان کی سیکیورٹی فورسز سرحدوں کو محفوظ بنانے اور دہشت گردی کے خلاف پرعزم ہیں۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ پاکستان مستقل طور پر عبوری افغان حکومت سے اپنی سرحد کی جانب مؤثر بارڈر مینجمنٹ کو یقینی بنانے کے لیے کہہ رہا ہے ، توقع ہے کہ عبوری افغان حکومت اپنی ذمہ داریاں پوری کرے گی۔