اسیر پی ٹی آئی رہنما ڈاکٹر یاسمین راشد کی طبیعت ناساز اسپتال منتقل
ڈاکٹر یاسمین راشد کی جیل کی میڈیکل رپورٹ منظر عام پر آگئی، صحت تشویشناک قرار
پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) کی رہنما ڈاکٹر یاسمین راشد کو طبیعت خراب ہونے پر جیل سے اسپتال منتقل کردیا گیا۔
ذرائع کے مطابق ڈاکٹر یاسمین راشد کو ہائی بلڈ پریشر کی شکایت پر سروسز اسپتال منتقل کیا گیا جہاں انکا علاج معالجہ جاری ہے۔
دریں اثنا ڈاکٹر یاسمین راشد کی صحت کے بارے میں جیل کی میڈیکل رپورٹ منظر عام پر آگئی جس میں انکی صحت کو تشویشناک قرار دیا گیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق ڈاکٹر یاسمین راشد کا بلڈ پریشر 160/110 ہے جبکہ وہ گزشتہ روز سے کچھ کھا پی نہیں سکیں، قے کی وجہ سے یاسمین راشد کے جسم میں پانی کی کمی ہوچکی ہے۔
سابق وزیر صحت پنجاب یاسمین راشد کو گزشتہ سال 9 مئی کو لاہور میں جناح ہاؤس پر حملے اور جلاؤ گھیراؤ کے الزامات پر گرفتار کیا گیا تھا۔