اسلام آباد پہلی بار ہاؤسنگ سوسائٹیز سے پلاٹس کی سیل و ٹرانسفر پر فیس ادائیگی سے متعلق سوال

کمشنر ریونیو نے تمام ہاؤسنگ سوسائٹیز کے نام مراسلہ جاری کر دیا

(فوٹو : فائل)

شہر اقتدار میں پہلی بار تمام ہاؤسنگ سوسائٹیز سے پلاٹس کی فروخت اور ٹرانسفر میں سرکاری فیس ادا کرنے سے متعلق پوچھ لیا گیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق کمشنر ریونیو عرفان نواز میمن نے تمام ہاؤسنگ سوسائٹیز کے نام مراسلہ جاری کر دیا جس میں کہا گیا ہے کہ ہاؤسنگ سوسائٹیز پلاٹس کی ٹرانسفر کرتے وقت حکومتی ٹیکسز ادا نہیں کرتیں، اسٹیمپ ڈیوٹی ادا کیے بغیر سیل ڈیڈ، لیز اور دیگر پراپرٹی کا لین دین کیا گیا مگر پراپرٹی ٹیکس، ریمٹنس ٹیکس اور دیگر حکومتی ٹیکسز نہیں کیے گئے۔


مراسلے میں کہا گیا ہے کہ ٹیکسز کی ادائیگی کے بغیر پراپرٹی دستاویزات کی قانونی حیثیت برقرار نہیں رہتی، تمام ہاؤسنگ سوسائٹیز اس حوالے سے تمام تر دستاویزات اور تفصیلات فراہم کریں۔

Load Next Story