ٹی 20 وررلڈ کپ جنوبی افریقہ نے زمبابوے کو 10 وکٹوں سے شکست دیدی

بہترین پرفارمنس پر جیک کیلس کومین آف دی میچ قراردیا گیا۔

بہترین پرفارمنس پر جیک کیلس کومین آف دی میچ قراردیا گیا۔ فوٹو: اے ایف پی

ٹی 20 ورلڈ کپ کے چوتھے میچ میں جنوبی افریقہ نے زمبابوے کو 10 وکٹوں سے ہراکرایونٹ سے باہرکردیا۔



تفصیلات کےمطابق جنوبی افریقہ نے ٹاس جیت کرزمبابوے کی ٹیم کو پہلے بیٹنگ کرنے کی دعوت دی تواس کا کوئی بھی کھلاڑی جم کر نہ کھیل سکا اور پوری ٹیم مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر صرف 93 رنزہی بناسکی۔ زمبابوے کی جانب سے سی آر ارون نے سب سے زیادہ 37 رنزاسکور کیےجبکہ جنوبی افریقہ کے جیک کیلس نےعمدہ بولنگ کا مظاہرہ کرتےہوئے 4 وکٹیں حاصل کیں۔


زمبابوے کے 93 رنز کے جواب میں جنوبی افریقہ نے مطلوبہ ہدف 12.4 اوورز میں پورا کرلیا اوراس کا کوئی بھی کھلاڑی آؤٹ نہیں ہوا۔ رچرڈ لیوی نے 50 اورہاشم آملہ نے 32 رنزکی شانداراننگزکھیل کرٹیم کوفتح سے ہمکنارکرایا۔


بہترین پرفارمنس پر جیک کیلس کومین آف دی میچ قراردیا گیا۔

Recommended Stories

Load Next Story