اسلام آباد کے علاقے شہزاد ٹاؤن میں عرس کے دوران دھماکا45 افراد زخمی

زخمیوں کو فوری طبی امداد کیلئے اسپتال منتقل کردیا گیا جن میں بعض کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے

عینی شاہدین کے مطابق عرس میں 500 کے قریب افراد شریک تھے،عینی شاہدین،فوٹو:آغاز مہروز/ایکسپریس

لاہور:
شہزاد ٹاؤن میں پنڈوریاں کےقریب میلے میں دھماکے کے نتیجےمیں 45 افراد زخمی ہوگئے جنہیں فوری طبی امداد کیلئے اسپتال منتقل کردیا گیا۔


ایکسپریس نیوز کے مطابق اسلام آباد کے علاقے شہزاد ٹاؤن میں پنڈوریاں کےقریب پیرنانگے شاہ کے مزار پر عرس کی تقریبات جاری تھیں کہ اس دوران میلے میں زورداردھماکا ہوگیا جس کے نتیجے میں 45 افراد زخمی ہوگئے جنہیں فوری طبی امداد کیلئے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہےکہ زخمیوں کو پمز،پولی کلینک اور بے نظیر اسپتال منتقل کیا گیا ہے جن میں بعض کی حالت تشویشناک بھی بتائی جاتی ہے۔

عینی شاہدین کے مطابق عرس میں 500 کے قریب افراد شریک تھے جبکہ دھماکے میں زخمیوں کی تعداد بھی بڑھنے کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے۔ پولیس کی بھاری نفری نے موقع پر پہنچ جائے وقوعہ کو گھیرے میں لے لیا ہے اور شواہد اکٹھا کرنا شروع کردیئے ہیں۔ پولیس کا کہنا ہےکہ دھماکا لنگر کی تقسیم کے دوران درخت کےقریب نصب بم کے پھٹنے سے ہوا۔
Load Next Story