لاہور میں شدید گرمی پارہ 44ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان
لاہور سمیت پنجاب کے مختلف اضلاع میں شام کے وقت گردآلود ہوائیں چلنے کے امکانات ہیں
لاہور میں شدید گرمی کے باعث آج پارہ 44 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق لاہور سمیت پنجاب کے مختلف اضلاع میں شام کے وقت گردآلود ہوائیں چلنے کے امکانات ہیں تاہم آئندہ دو روز تک موسم خشک اور گرم رہے گا۔
آج دن 11 بجے جیکب آباد اور موہنجو داڑو میں 47، لاڑکانہ اور سبی میں 46، ڈیرہ غازی خان، بھکر اور رحیم یار خان میں 45 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
اسلام آباد میں 38، لاہور میں 41، کراچی میں 35، پشاور میں 39، کوئٹہ میں 33، گلگت اور مظفر آباد میں 32، اسکردو اور مری میں 28، فیصل آباد اور ملتان میں 41 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
واضح رہے کہ گزشتہ چند روز سے پنجاب شدید گرمی کی لپیٹ میں ہے۔