وفاقی دارالحکومت میں پہلی ’ اسلا م آباد نائٹ رن‘ کا انعقاد
ایونٹ میں نہ صرف ریس کا انعقاد کیا گیا بلکہ فیملیز کے لیے لذیذ کھانے اور مسحور کن مو سیقی بھی شامل تھی
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں'اسلام آباد نائٹ رن' کے عنوان سے پہلی نائٹ رن کا انعقاد کیا گیا، جس میں رنرز کی ریکارڈ تعداد نے شرکت کی۔
رننگ کمیونٹی نے اس ایونٹ کا اہتمام کیپیٹل ڈیولپمنٹ اتھارٹی اور آئی سی ٹی کے تعاون سے کیا تھا۔ اس ایونٹ میں نہ صرف ریس کا انعقاد کیا گیا بلکہ فیملیز کے لیے لذیذ کھانے اور مسحور کن مو سیقی بھی شامل تھی ۔
اس ریس کا روٹ شاہراہ دستور تھی جو وفاقی دارالحکومت کے کئی لینڈ مارک مقامات سے گزرتی ہے جس میں پارلیمنٹ، پرائم منسٹر سیکرٹریٹ، ڈی چوک، ایوان صدر، سپریم کورٹ اور دفتر خارجہ شامل تھے۔
اس تقریب میں فیملیز نے بھی بڑی تعداد میں شرکت کی۔ اس موقع پر کھانوں کے اسٹالز لگائے گئے تھے جس میں رنرز اور ان کے اہل خانہ کے لیے کھانے پینے کے اسٹال لگائے گئے تھے۔ تقریب کے بعد میوزیکل پروگرام کا انعقاد بھی کیا گیا تھا۔
پانچ کلومیٹر کیٹیگری ریس میں محمد ریاض نے 16 منٹ اور 11 سیکنڈ کے ساتھ پہلی پوزیشن حاصل کی جبکہ شہباز دوسرے اور عمر زمان تیسرے نمبر پر آئے۔
خواتین کی کیٹیگری میں پہلی پوزیشن رابیلہ فاروق نے 23 منٹ 25 سیکنڈز کے ساتھ حاصل کی جبکہ انگا مرتزیت اور خدیجہ بالترتیب دوسرے اور تیسرے نمبر پر رہیں۔ پانچ کلو میٹر کیٹیگری کی ریس میں خواتین کی ریکارڈ تعداد نے شرکت کی۔
دس کلومیٹر کی کیٹیگری میں اختر حاجی 31 منٹ اور 10 سیکنڈ کے ساتھ تیز ترین مرد رنر قرار پائے ۔ وقار احمد دوسرے اور مبارز بخاری تیسرے نمبر پر رہے۔
خواتین میں، ایملی 54 منٹ کے وقت کے ساتھ پہلے نمبر پر رہیں، جبکہ کیتھرینک نیٹ نے دوسری اور عائشہ مستور نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔
اس ریس کو عالمی معیار کے عین مطابق بنانے کے لیے بین الاقوامی ریسز کے طرز پر ریڈیو فریکونسی آئڈینٹیفیکیشن سسٹم ( آ ر ایف آئی ڈی ) کا بھی استعمال کیا گیا تھا۔
اس موقع پر رنرز اور ان کے اہل خانہ نے اسلام آباد نائٹ رن کے انعقاد کو سراہا اور منتظمین کو اسلام آباد میں رنرز کے کیلنڈر میں ایک اور ایونٹ شامل کرنے پر مبارکباد دی۔