ورلڈ اسنوکر میں پاکستان نے اردن کو 05 سے شکست دیدی

محمد سجاد نے 6 ریڈز چیمپئن شپ میں اپنے دوسرے میچ میں بھی فتح حاصل کرلی

پاکستان کا دوسرا میچ اتوار کو انگلینڈ سے ہوگا۔ فوٹو: فائل

آئی بی ایس ایف ورلڈ ٹیم اسنوکر چیمپئن شپ میں پاکستان نے اپنے پہلے میچ میں آسان مقابلے کے بعد اردن کو 5-0 سے شکست دیدی۔


قومی کیوئسٹ محمد سجاد نے 6 ریڈز اسنوکر چیمپئن شپ میں اپنے دوسرے میچ میں بھی فتح حاصل کرلی، موصولہ اطلاعات کے مطابق بھارت کے شہر نئی دہلی میں جاری آئی بی ایس ایف ورلڈ ٹیم اسنوکر چیمپئن شپ میں اپنے اعزاز کا دفاع کرنے والے سابق عالمی چیمپئن محمد آصف اور محمد سجاد پر مشتمل قومی ٹیم نے اپنے پہلے میچ میں بہترین کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے اردن کو شکست دی۔

پاکستان نے یہ مقابلہ 84-11،107-0، 67-15 ، 72-26 اور 65-25 سے جیتا پادوسرا میچ اتوار کو انگلینڈ سے ہوگا۔ دوسری جانب قومی کیوئسٹ محمد سجاد نے 6ریڈز اسنوکر چیمپئن شپ میں اپنا دوسرا مقابلہ بھی کسی دشواری کے بغیر جیت لیا، انھوں نے پولینڈ کے ماریوزسکورسکی کو 43-13، 59-15، 39-19 اور 48-28 سے مات دی، وہ اپنے تیسرے میچ میں پیر کو ایران کے احسان حیدری نیزاد کے خلاف صف آرا ہوں گے، قبل ازیں محمد آصف کا اتوار کو دوسرے میچ میں بھارت کے دھرمیندر للی سے ٹکرائو ہوگا۔
Load Next Story