طاہرالقادری کی پیپلز پارٹی کوحکومت کیخلاف تحریک میں شامل ہونے کی دعوت
حکومت کو چاہئے کہ طاہر القادری کو پاکستان آنے دیں، جلسے اور جلوسوں سے حکومت نہیں جاتی، خورشید شاہ
پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری نے قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف خورشید شاہ کو فون کرکے اپنے ساتھ شامل ہونے کی دعوت دے دی۔
ڈاکٹر طاہرالقادری نے گزشتہ روز پیپلز پاڑٹی کے رہنما خورشید شاہ سے ٹیلی فون پر بات کی اور انھیں اپنی تحریک میں شامل ہونے کی دعوت دیتے ہوئے کہا کہ وہ پیر کو 7 بجے اسلام آباد میں اتریں گے، خواہش ہے کہ قائد حزب اختلاف بھی ہمارے ساتھ حکومت مخالف تحریک میں شامل ہوں جس پر خورشید شاہ نے کہاکہ میں اتوار کو ملک سے باہر جارہا ہوں اگر پاکستان میں موجود ہوا تو آوں گا۔ خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ اگر میں حکومت کو چاہئے کہ طاہر القادری کو پاکستان آنے دیں، جلسے اور جلوسوں سے حکومت نہیں جاتی۔