بھلے ڈائیلاگ سے مشہور اداکار کا درفشاں سلیم کو وزن کم کرنے کا مشورہ

درفشاں سلیم کو اپنی صحت کا خیال رکھنا چاہیے، علی گل ملاح

علی گل ملاح اداکارہ درفشاں کے ساتھ کام کرچکے ہیں:فوٹو:ایکسپریس ویب

ہٹ ڈرامہ سیریل میں بھلے کا ڈائیلاگ بول کر مشہور ہونے والے اداکارعلی گل ملاح نے اداکارہ درفشاں کو وزن کم کرنے کا مشورہ دے۔


نجی ٹی وی کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے ڈرامہ سیریل عشق مرشد میں اداکارہ درفشاں کے ساتھ کام کرنے والے اداکار علی گل ملاح سے جب درفشاں سے متعلق سوال کیا گیا تو انہوں نے کہا کہ درفشاں ایسے بھی اچھی لگتی ہیں تاہم انہیں وزن کم کرنا چاہیے اور اپنی صحت کا خیال رکھنا چاہیے۔

ڈرامے میں "بھلے" کا ڈائیلاگ بول کر شہرت پانے والے علی گل ملاح نے درفشاں سلیم کو دعائیں دیتے ہوئے ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا۔ انہوں نے حرا مانی اور عائشہ عمر کی بھی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ان اداکاراؤں کو زیادہ سے زیادہ ڈراموں میں کام کرنا چاہیے۔
Load Next Story