گریٹر اقبال پارک میں ماں نے 4 بچوں کو لاوارث چھوڑ دیا
چائلڈ پروٹیکشن بیورو کی ٹیم کو کمسن بچوں کو فوری تحویل میں لینے کی ہدایت
چائلڈ پروٹیکشن بیورو نے گریٹر اقبال پارک سے ملنے والے چار لاوارث بچوں کو تحویل میں لے لیا جبکہ بچوں کے ورثا کی تلاش کی جا رہی ہے۔
چائلد پروٹیکشن بیورو کے مطابق گزشتہ روز گریٹر اقبال پارک سے پولیس نے چار لاوارث بچوں کو تحویل میں لیا تھا۔ بچوں کے مطابق وہ گزشتہ شام اپنی ماں کے ساتھ پارک میں آئے تھے جو انہیں چھوڑ کر چلی گئی ہیں۔ مقامی افراد نے پولیس کو بچوں سے متعلق اطلاع دی تھی۔
بچوں میں تین لڑکیاں اور ایک لڑکا شامل ہے، سب سے چھوٹی بچی کی عمر 6 ماہ جبکہ بچے کی عمر 3 سے 4 سال کے درمیان ہے۔
پولیس کے مطابق لاوارث بچے نے مقامی افراد کو رہائشی علاقہ رائے کوٹ بتایا ہے، بچوں کے بارے میں مزید معلومات اکٹھی کی جا رہی ہیں۔ لاوارث بیٹے نے پولیس کو بتایا کہ ان کے والد، والدہ کو مارتے تھے، پولیس نے سی سی ٹی وی کیمروں سے والدہ کی تلاش شروع کر دی۔
دوسری طرف، چائلڈ پروٹیکشن بیورو نے چاروں بچوں کو تحویل میں لے لیا ہے۔ بیورو کی چیئرپرسن اور پنجاب اسمبلی کی رکن سارہ احمد کا کہنا ہے کہ چائلڈ پروٹیکشن بیورو میں ان بچوں کی بہترین دیکھ بھال کی جائے گی جبکہ ان بچوں کے والدین کو بھی تلاش کیا جائے گا۔