کراچی ہائر ایجوکیشن کمیشن کے بجٹ میں بڑی کٹوتی

اس معاملے پر صوبوں اور فیڈریشن کو چاہیے کہ تعاون کرے، چئیرمین ہائر ایجوکیشن کمیشن

صوبے اب اپنی جامعات کی فنڈنگ خود کریں گے:فوٹو:فائل

ہائر ایجوکیشن کمیشن کے بجٹ میں بڑی کمی کردی گئی۔

وفاقی حکومت نے ہائر ایجوکیشن کمیشن کے مالی سال 25-2024کا ری کرنٹ بجٹ (متواتر بجٹ )میں بڑی کٹوتی کرتےہوئے 25 ارب روپے کردیا گیا ہے اوربجٹ صرف وفاقی جامعات تک محدود کردیا گیا ہے۔کٹوتی کے بعد ہائر ایجوکیشن کمیشن کا بجٹ 65 سے 25 ارب ہوگیا۔


اب وفاقی ہائر ایجوکیشن کمیشن صوبوں کی جامعات کو فنڈنگ نہیں کرسکے گی اور صوبے اپنی جامعات کی خود فنڈنگ کریں گے۔اس حوالے سے وزارت خزانہ نے ہائر ایجوکیشن کو خط بھی لکھ دیا ہے۔ ہائر ایجوکیشن کمیشن نے ملک کی 160 سے زائد سرکاری جامعات کے لیے 126 ارب کی درخواست کر رکھی تھی۔

اس بارے میں ہائر ایجوکیشن کمیشن کے چیئرمین ڈاکٹر مختار نے ایکسپریس سے بات کرتے ہوئے کہا وزارت خزانہ کی جانب ری کرنٹ گرانٹ جب کہ پلاننگ کمیشن کی جانب سے ترقیاتی گرانٹ کم کرنے سے متعلق خطوط موصول ہوئے ہیں اس معاملے پر وزیر اعظم کو خطوط بھی لکھے ہیں۔ صوبوں اور فیڈریشن کو چاہیے کہ تعاون کرے۔
Load Next Story