ٹی20 ورلڈکپ پاک بھارت مقابلے سے قبل نیویارک کی سیکیورٹی بڑھادی گئی

دونوں ٹیمیں 9 جون کو مدمقابل آئیں گی

دونوں ٹیمیں 9 جون کو مدمقابل آئیں گی (فوٹو: اسپورٹسکیڈا)

آئی سی سی ٹی20 ورلڈکپ میں پاک بھارت مقابلے سے قبل نیوریاک کی سیکیورٹی بڑھا دی گئی۔

معروف کرکٹ ویب سائٹ کرک انفو نے اپنی رپورٹ میں دعویٰ کیا ہے کہ 9 جون کو ہونے والے روایتی حریف پاکستان اور بھارت کے درمیان مقابلے سے قبل نیویارک کی سیکیورٹی بڑھا دی گئی ہے۔

امریکی ریاست نیویارک کی گورنر کے دفتر سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ وہ صورتحال پر گہری نظر رکھے ہوئے ہیں، فی الحال شہریوں کو کوئی خطرہ نہیں ہے۔


مزید پڑھیں: ٹی20 ورلڈکپ2024؛ کون کون سے ریکارڈ ٹوٹ سکتے ہیں؟

آئزن ہاور پارک اسٹیڈیم، جو مین ہٹن سے تقریباً 25 میل مشرق میں واقع ہے، 3 جون سے 12 جون تک پھیلے ہوئے 8 میچوں کی میزبانی کرے گا۔

مزید پڑھیں: کھلاڑی پورے نہیں! سلیکشن کمیٹی کے رکن، کوچز نے میچ کھیلا؟ مگر کیسے

گورنر کیتھی ہوچول کا کہنا ہے کہ اعلیٰ حکام قانون نافذ کرنے والے حکام کیساتھ تعاون کررہی ہے جبکہ مکمل اسکریننگ کا عمل بھی تیز کردیا گیا ہے، عوامی تحفظ میری اولین ترجیح ہے اور ہم اس بات کو یقینی بنانے کے لیے پرعزم ہیں کہ کرکٹ ورلڈ کپ ایک محفوظ اور پر لطف تجربہ ہو۔
Load Next Story