وزیراعظم کا دہشتگرد کارروائیاں روکنے کیلئےافغان سموں پر فوری پابندی کا حکم
افغان سموں کی رومنگ بند ہونے سے دہشت گردوں کے مواصلاتی روابط ختم ہوں گے، نواز شریف
وزیراعظم نواز شریف نے ملک میں دہشت گردوں کی کارروائیاں روکنے کے لئے 2 روز میں افغان سموں پر پابندی لگانے کا حکم دے دیا ہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیراعظم نواز شریف نے قانون نافذ کرنے والے اداروں کی درخواست پر پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن (پی ٹی اے) حکام کو حکم دیا ہے کہ آئندہ 2 روز میں افغان سمز پر رومنگ کی سہولت بند کی جائے۔
وزیراعظم کا کہنا تھا کہ افغان سموں کی رومنگ بند ہونے سے دہشت گردوں کے مواصلاتی روابط ختم ہوں گے، دہشت گرد اغوا برائے تاوان اور جرائم کی دیگر وارداتیں نہیں کر سکیں گے جس سے ملک میں امن و امان کی صورت حال میں بہتری آئے گی۔
واضح رہے کہ پاکستان میں افغان سموں کا بڑی تعداد میں غیر قانونی استعمال گزشتہ 4 برسوں سے ملک کی سیکیورٹی کے لئے مسئلہ بنا ہوا ہے اور یہ سمیں بھتہ خوری اور اغوا برائے تاوان کے علاوہ دہشت گردی کی کارروائیوں کے لئے بھی استعمال کی جاتی ہیں۔