بابر رضوان کی جوڑی نے کوہلی گیل کو بھی پیچھے چھوڑ دیا

مختصر ترین فارمیٹ کی کامیاب ترین جوڑی بن گئی

مختصر ترین فارمیٹ کی کامیاب ترین جوڑی بن گئی (فوٹو: فائل)

قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم اور وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان کی جوڑی ٹی20 فارمیٹ کی کامیاب ترین پیئر بن گیا۔

انگلینڈ کیخلاف چوتھے میچ میں ایک مرتبہ پھر بابراعظم اور محمد رضوان نے اوپننگ کے فرائض سرانجام دیتے ہوئے ففٹی پلس کی پارنٹرشپ قائم کرکے نیا ریکارڈ بناڈالا۔

مختصر ترین فارمیٹ میں دونوں بیٹرز کی جوڑی 50 یا اس سے زائد کی 24 مرتبہ شراکت داری کرنے والے پیئر ہونے کا اعزاز اپنے نام کیا۔

بابر اور رضوان نے 24 ففٹی پلس اسکور کو 10 مرتبہ پاکستان کیلئے سینچری اسٹینڈ میں بھی تبدیل کیا۔

مزید پڑھیں: بابر کی کپتانی! ٹی20 ورلڈکپ 2022 کے بعد پاکستان صرف ایک سیریز جیت سکا


انہوں نے آئی پی ایل فرنچائز رائل چیلنجر بنگلورو کی معروف ترین جوڑی کرس گیل اور ویرات کوہلی کے ریکارڈ کو پاش پاش کیا، انہوں نے 23 مرتبہ ففٹی یا اس سے زائد اسکور کیا تھا۔

قومی ٹیم کے علاوہ بابراعظم اور محمد رضوان کراچی کنگز کیلئے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں کھیل چکے ہیں۔

مزید پڑھیں: ٹی20 ورلڈکپ سے قبل قومی ٹیم کیلئے بڑا دھچکا

بابر رضوان کی جوڑی ٹی20 فارمیٹ کی 65 اننگز میں 3 ہزار 227 رنز کیساتھ ٹاپ پر موجود ہے جبکہ ویرات کوہلی اور اے بی ڈی ویلیئرز کی جوڑی نے مجموعی طور پر 3 ہزار 175 رنز بنائے تھے۔

مزید پڑھیں: ٹی20 ورلڈکپ؛ میگا ایونٹ میں شرکت کیلئے قومی ٹیم آج امریکا روانہ ہوگی

اںٹرنیشنل سطح پر بابراعظم اور محمد رضوان کی جوڑی آئرلینڈ کے اینڈی بالبرنی اور پال اسٹرلنگ کو پیچھا چھوڑا ہے جنہوں نے مختصر ترین فارمیٹ کی 73 اننگز میں 2 ہزار 47 رنز بنائے تھے جبکہ تیسرے نمبر پر بھارت کے روہت شرما اور کے ایل راہول کی جوڑی نے جنہوں نے 42 اننگز میں 1 ہزار 897 رنز بنائے ہیں۔
Load Next Story