حکومت نے شمالی وزیرستان سے آئی ڈی پیز کی منتقلی میں ایک روز کی توسیع کردی

منتقلی کے دوران علاقے میں کرفیو میں بھی نرمی رہے گی،سرکاری ذرائع

شمالی وزیرستان میں آپریشن کے دوران اب تک سیکڑوں دہشت گرد مارے جاچکے ہیں، متاثرین۔ فوٹو: اے ایف پی/فائل

حکومت نے شمالی وزیرستان سے آئی ڈی پیز کی منتقلی میں اتوار کے روز تک توسیع کردی ہے۔


ایکسپریس نیوز کے مطابق شمالی وزیرستان میں دہشت گردوں کے خلاف پاک فوج کا آپریشن 'ضرب عضب'' کامیابی سے جاری ہے اور اس کو مزید بڑھانے کے لیے حکومت نے لوگوں سے 21 جون تک علاقہ خالی کرنے کی اپیل کی تھی تاہم لوگوں کی بڑی تعداد میں انخلا کے پیش نظر منتقلی میں اتوار تک کی توسیع کردی گئی ہے جبکہ اس دوران کرفیو میں نرمی بھی رہے گی۔

واضح رہے کہ شمالی وزیرستان میں آپریشن کے دوران اب تک سیکڑوں دہشت گرد مارے جاچکے ہیں اور پاک فوج نے دہشت گردوں کے کئی ٹھکانے بھی تباہ کردیئے ہیں تاہم آپریشن میں مزید تیزی لانے کے لئے اب اسے دیگرعلاقوں تک پھیلایا جائے گا۔
Load Next Story