سم بلاکنگ 30 مئی تک 21 ہزار تاجروں کی رجسٹریشن

تاجردوست اسکیم کے تحت سب سے زیادہ لوگ لاہور میں رجسٹرڈ، کراچی کادوسرا نمبر

تاجردوست اسکیم کے تحت سب سے زیادہ لوگ لاہور میں رجسٹرڈ،کراچی کادوسرا نمبر فوٹو: فائل

ایف بی آر کے مطابق 30 مئی تک 21870 تاجروں کی رجسٹریشن ہوچکی جب کہ تاجر دوست اسکیم اورسم بلاکنگ کے تحت رجسٹرڈ تاجروں کی تعداد17 ہزار 569ہوگئی۔


30مئی تک تاجر دوست اور سم بلاک کے باعث رجسٹرڈ ہونے والے لوگوں کی کل تعداد21 ہزار870 ہوگئی، اعدادوشمار کے مطابق30 مئی تک کراچی میں رجسٹرڈ ٹیکس دہندگان کی تعداد 5ہزار512جبکہ لاہور میں رجسٹرڈ ٹیکس دہندگان کی تعداد 6 ہزار 706 ہے، اسلام آباد میں1927 اور راولپنڈی میں 2742 ہے۔

علاوہ ازیں پشاورمیں رجسٹرڈ ہونے والے ٹیکس دہندگان کی تعداد 1857جبکہ کوئٹہ میں رجسٹرڈ ہونے والے ٹیکس دہندگان 1226 ہے، ان چھ شہروں میں رجسٹرڈ ہونے والے ٹیکس دہندگان کی تعداد19 ہزار970 جبکہ دوسرے شہروں میں رجسٹرڈ ہونے والے نئے ٹیکس دہندگان کی تعداد1900 ہوگئی ہے۔
Load Next Story