نیپرانے کے الیکٹرک کو بہترین کارکردگی والی کمپنی قرار دے دیا

نیپرا کی جاری کردہ رپورٹ میں توانائی کے شعبے کی تمام کمپنیوں کے سیفٹی پروٹوکول اور اقدامات کا جامع تجزیہ کیا گیا ہے

نیپرا کی جاری کردہ رپورٹ میں توانائی کے شعبے کی تمام کمپنیوں کے سیفٹی پروٹوکول اور اقدامات کا جامع تجزیہ کیا گیا ہے (فوٹو: فائل)

نیپرا نے کے الیکٹرک کو بہترین کارکردگی والی کمپنی قرار دیدیا۔

ہیلتھ سیفٹی اور انوائرمنٹ رپورٹ برائے سال 2024 میں کے الیکٹرک کو بجلی کے شعبے کی سب سے بہترین کاکردگی والی کمپنی قرار دیا گیا ہے۔


نیپرا کی جاری کردہ رپورٹ میں توانائی کے شعبے کی تمام کمپنیوں کے سیفٹی پروٹوکول اور اقدامات کا جامع تجزیہ کیا گیا ہے اور یہ پایا کہ کے الیکٹرک نے اپنے تمام آپریشنل امور جیساکہ بجلی کی پیدوار، ترسیل، اور تقسیم میں بہترین ایج ایس سی اسکور حاصل کیے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق کے الیکٹرک نے بجلی کی پیدوار میں 96.5 ایچ ایس ای اسکور، ٹرانسمیشن میں 95 اور ڈسٹری بیوشن میں 88 اسکور حاصل کیا ہے۔
Load Next Story