اب تک کا دریافت کیا جانے والا سب سے کم وزن سیارہ

اس کی کثافت اتنی کم ہے کہ سائنسدانوں نے اسے گُڑیا کے بال (cotton candy) سے تشبیہ دی ہے

[فائل-فوٹو]

مختلف سیارے اپنی اپنی نوعیت کے انتہائی گرم یا سرد فضا کے ساتھ مختلف شکلوں اور سائز میں آتے ہیں۔ کچھ اتنے گرم ہوتے ہیں کہ ان کی فضا میں پگھلے پتھروں کی بارشیں ہوتی رہتی ہیں جبکہ کچھ اتنے ٹھنڈے ہوتے ہیں کہ انہیں برف کا دیو کہا جاتا ہے۔

اب سیاروں میں تازہ ترین اضافہ WASP-193b نامی سیارے کا ہوا ہے۔ یہ دنیا سے بھی کئی گنا بڑا سیارہ ہے لیکن اس کی کثافت اتنی کم ہے کہ سائنسدانوں نے اسے گُڑیا کے بال (cotton candy) سے تشبیہ دی ہے۔


سیارہ ہماری زمین سے 1,200 نوری سال کے فاصلے پر ہے۔ یہ مشتری سے تقریباً 1.5 گنا بڑا ہے لیکن دلچسپ بات یہ ہے کہ حساب کتاب کے بعد اس کی کثافت کی پیمائش 0.059 گرام فی کیوبک سینٹی میٹر کی گئی ہے جو کہ فومز، کم کثافت والے پلاسٹک اور ایروجیلز کی طرح ہے۔

نیچر فلکیات کے جریدے میں شائع ہونے والی رپورٹ کے مصنف جولین ڈی ویٹ نے کہا کہ اس سیارے کو کاٹن کینڈی کہنے کی وجہ یہ ہے کہ یہ بنیادی طور پر بہت ہی ہلکا ہے۔ سیارے کا ماحول بنیادی طور پر ہائیڈروجن اور ہیلیم جیسے ہلکے عناصر سے بنا ہوا ہے جو اسے تیرتے ہوئے پھولے ہوئے ابر آلود کرہ کی شکل دیتا ہے۔

ناسا کے مطابق اس سیارے کا سائز ان ماڈلز پر لاگو نہیں کیا جا سکتا جو تابکاری گیسوں سے بھرے ہوتے ہیں اور دیو ہیکل سیاروں کی شکل اختیار کرلیتے ہیں۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ اس سیارے میں کوئی ٹھوس سطح موجود نہیں ہے۔
Load Next Story