کھانے پینے کی اشیا مہنگی فروخت کرنیوالوں کیخلاف کارروائی کا فیصلہ
ذخیرہ اندوزوں کے کولڈ اسٹوریج کے غیر قا نونی بجلی کے کنکشنز ختم کیے جائیں گے،کمشنر کراچی
ISLAMABAD:
کراچی کی ضلعی انتظامیہ نے رمضان سے قبل کھانے پینے کی اشیا کی سرکاری قیمتیں برقرار رکھنے کیلیے سخت کارروائی کا فیصلہ کیا ہے تا کہ رمضان المبارک سے قبل تاجروں کے قیمتیںبڑھانے کے رحجان کی حو صلہ شکنی ہو،اس سلسلے میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ ذخیرہ اندوزوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔
سبزی منڈی اور دیگر مقامات پر ذخیرہ اندوزوں کے کولڈ اسٹوریج کے غیر قا نونی بجلی کے کنکشن ختم کیے جائیں گے،یہ فیصلہ کمشنر کراچی کی صدارت میں قیمتوں کو کنڑول کر نے کے اقدامات کا جائزہ لینے والے اجلا س میں کیا گیا،اجلا س میں پرائس کنڑول کمیٹی کے سربراہ ایڈیشنل کمشنر ٹو، بیورو آ ف سپلائی کے افسران ،کنزیومرز ایسوسی ایشن کے نمائندے اوردیگر متعلقہ افسران نے شرکت کی،اجلا س میں فیصلہ کیا گیا کہ کے الیکڑک، ایف آئی اے اورانتظامیہ کے افسران پر مشتمل ٹیم بنائی جائے گی۔
جو فوری طور پر سبزی منڈی اور دیگر مقامات پر کو لڈ اسٹوریج کے غیر قانونی بجلی کے کنکشنزکے خاتمے کی کارروائی کرے گی،اجلاس میں یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ ڈپٹی کمشنر شرقی بھی سبزی منڈی اور ضلع میں دیگر مقامات پر کولڈ اسٹوریج کے گوداموںکوچیک کرنے کی کارروائی کریں گے،اس بات کو یقینی بنائیں گے کہ کوئی تاجر ذخیرہ اندوزی کرکے نا جائز منافع خوری نہ کرے ، ذخیرہ اندوزی سے قیمتوں کو کنڑول میں رکھنے کا میکنزم خراب ہورہا ہے۔
عوام کو مقررہ اور سستی قیمت پر اشیا کی فراہمی کی انتظامیہ کی کوششیں متاثر ہورہی ہیں،کمشنرکراچی نے بیورو آف سپلائی کو ہدایت کی کہ غیر قانونی کولڈ اسٹوریج پر چھاپے مارے جائیں اور ان کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے،دریں اثنا رمضان پیکیج کی تیاری اور رمضان المبارک پر اشیائے ضروری کی خصوصی رعائتی قیمتیں مقررکر نے کے اقدامات کا جائزہ لیا گیا،اجلاس میں بتایا گیا کہ رمضان پیکج کی تیاری کے سلسلے میں تاجروں کے ساتھ پرائس کمیٹی کے مسلسل اجلاس جاری ہیں اور متفقہ طور پر رمضان المبارک کے لیے کھانے پینے کی اشیا کی خصوصی رعائتی قیمتیں مقرر کی جارہی ہیں،اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ رمضان المبارک سے قبل پریس کانفرنس کی جائے گی جس میں تاجروں،مینوفیکچرز اورکنزیومرز ایسوسی ایشنز کے نمائندوں کی موجودگی میں رمضان المبارک کے لیے تیار کیے جا نے والے رمضان پیکیج کا اعلان کیا جائے گا۔
علاوہ ازیں کمشنر کراچی شعیب احمد صدیقی نے کہا ہے کہ بجلی کی عدم فراہمی کے با عث شہر میں ہو نے والے مظاہرے اوردھرنے امن کیلیے خطرہ ہیں، شرپسند عناصر ان سے فائدہ اٹھا کر شہریوں کی جان ومال کو نقصان پہنچانے کا سبب بن سکتے ہیں لہذا حکومتی ہدایت کے مطابق شہریوں کو طویل لوڈشیڈنگ کے عذاب سے بچانے،لوگوں کو ریلیف دینے اور عوام کی املا ک اور جا نوں کی حفاـظت کے مد نظر کے الیکٹرک فوری طور پر شہریوں کو بجلی کی فراہمی کے معاملات کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرے،اس سیریس مسئلہ کو حل کرنے کیلیے ضروری اقدامات کر ے ، ان خیالات کا اظہار انھوں نے چیف آفیسر کے الیکٹرک کو لکھے گئے اپنے خط میں کیا ،کمشنر کراچی شہر میں عدم دستیابی کے باعث شہریوں میں پائی جانے والی بے چینی پر اپنے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کے الیکٹرک بجلی کے نظام کے حوالے سے شہریوں کو اعتماد میں لیں اورلو گوں کو تکالیف کے ازالے کیلیے اقدامات کرے ۔
انھوں نے کہا کہ کے الیکٹرک اپنے تجربہ کار اور باصلا حیت افسران کا فائدہ اٹھانے اور ان کی مشاورت سے شہریوں کو بجلی کی فراہمی کے حوالے سے نئی حکمت عملی تیارکرے ، انھوں نے کہا کہ کراچی کی ڈویژنل اور6 ڈسٹرکٹ کی انتظامیہ بجلی کی فراہمی کے حوالے سے کے الیکٹرک سے ہر مشاورت اور تعاون کیلیے تیار ہے اور شہریوں کو ریلیف فراہم کرنے کے سلسلے میں اقدامات کیلیے مشاورات کے حوالے سے ضلعی انتظامیہ کے دفاتر 24 گھنٹے کھلے ہیں۔