بے نظیربھٹونے عوام کیلیے اپنی جان تک نچھاورکردینثارکھوڑو
شہیدکبھی مرتے نہیں نہ ہی کبھی دل سے بھلائے جاتے ہیں،شرمیلا فاروقی
سینئروزیرتعلیم نثار احمد کھوڑونے کہاہے کہ شہیدبینظیربھٹونے عوام کے لیے اپنی جان تک نچھاورکردی۔
وہ ہمارے دلوں میں ہمیشہ زندہ رہیں گی،سابق وزیراعظم نے عوام کوآمرانہ دور سے نجات دلانے کیلیے وہ اہم کردار اداکیا جس کی دنیامیں کوئی مثال نہیں ملتی،ان خیالات کااظہارانھوں نے محکمہ ثقافت وسیاحت کی جانب سے فریئرہال میں بینظیر بھٹو شہیدکے یوم پیدائش کے موقع پرتصویری نمائش کاافتتاح کرتے ہوئے کیا۔
اس موقع پر شرمیلافاروقی نے کہاکہ شہید کبھی مرتے نہیں نہ ہی کبھی دل سے بھلائے جاتے ہیں، شہیدبینظیر بھٹوکی شخصیت اورجدوجہددیکھتے ہوئے کتنے ہی محروم انسانوں نے حوصلہ پکڑا،انھوں نے عوام کی بھلائی کے لیے کسی قسم کی قربانی سے دریغ نہیں کیا،جمہوریت کے فروغ کے لیے طویل جدوجہدکی،عالم اسلام اورپاکستان کی پہلی خاتون وزیر اعظم بن کر پاکستان کا نام روشن کیا، انکاکہناتھاکہ یہ تصویری نمائش شہیدکو خراج عقیدت پیش کرنے کا بہترین ذریعہ ہے۔
تصویری نمائش کے ذریعے عام عوام کومحترمہ کی شخصیت،جدوجہد،محنت اور زندگی کے دیگرعوامل کوجاننے اورسمجھنے میں مددملے گی ،نمائش میں 400تصاویررکھی گئیں ہیں جن میں بچپن، تعلیمی دور ،خاندان ،سیاسی دور کا آغاز، دور اقتدار،پاکستان واپسی اوردیگر تصویرشامل ہیں،تصویری نمائش عام عوام کے لیے27جون تک جاری رہیگی ۔